26 جون 2018 - 18:56
اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر ناکام میزائل حملہ

العالم کے نامہ نگار نے دمشق سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے گزشتہ شب دمشق ایئرپورٹ پر کیا گیا حملہ ناکام رہا اور اس سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست نے گزشتہ شب ۱:۱۵ پر دمشق ہوائی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن یہ میزائل شام کے اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے فضا میں ہی مار گرا دئے گئے۔
روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے بھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے دمشق ہوائی اڈے پر موجود دو ایرانی مال بردار جہازوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شامی اینٹی میزائل سسٹم نے اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کو “مزارع الامل” اور “البعث” علاقے میں تباہ کر دیا۔
خیال رہے کہ شام کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں اور اسرائیلی پروردہ دھشتگردوں کی شکست کے بعد صہیونی ریاست مسلسل کوشش کر رہی ہے شام کو ایک نئی جنگ میں ڈھکیل دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲